ابوظہبی میں طلبہ پر جسمانی تشدد کے الزام میں غیر ملکی استاد کو دو سال جیل کی سزا
ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 15 اکتوبر 2026ء ) ابوظہبی کی عدالت نے ایک غیر ملکی استاد کودو سال جیل کی سزا سنانے کے بعد ملک بدر کرنے کے احکامات بھی جاری کردئے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی فوجداری عدالت نے ایک

ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 15 اکتوبر 2026ء ) ابوظہبی کی عدالت نے ایک غیر ملکی استاد کودو سال جیل کی سزا سنانے کے بعد ملک بدر کرنے کے احکامات بھی جاری کردئے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی فوجداری عدالت نے ایک غیر ملکی استاد کو چار طلباء پر جسمانی تشدد کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے اسے دو سال قید کی سزا سنائی ہے، اور ملک بدر کرنے کے احکامات بھی جاری کردی ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ استاد نے ابوظہبی کے ایک نجی اسکول میں کلاس روم کے اندر چار طلباء پر تشدد کیا،جس کے نتیجے میں طلباء کو ایسی چوٹیں آئیں جن کی وجہ سے وہ بیس دن سے اپنے روزمرہ کے ذاتی مصروفیات اداکرنے سے قاصر رہے۔ عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ ملزم کے اپنے اس اعتراف کی بنیاد پر کیا گیاجو اس نے تفتیش کے دوران اور عدالت کے روبرو بھی کیا ۔ ملزم نے عدالت کو بتایا کہ اس کا مقصد طلباء کو سبق کے دوران ہنگامہ آرائی اور خلل ڈالنے سے روکنا اور ان کے رویے کو قابو میں لانا تھا۔ عدالت نے اس بات کی تصدیق کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز نے ملزم کے اعترافی بیانات کی تائید کی، جس سے طلباء کے خلاف انتہائی تشدد اور ظلم کے ایسے واقعات سامنے آئے جن کا کوئی جواز نہیں تھا۔ اپنے فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے، عدالت نے نشاندہی کی کہ یہ تشدد عوامی نظم و ضبط اور سلامتی کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، کیونکہ یہ افراد کی حفاظت کو خطرے میں ڈالتا ہے اور ان کی سلامتی و استحکام کو متاثر کرتا ہے۔ عدالت نے مزید زور دیا کہ عوامی نظم و ضبط کے تحفظ کا مقصد معاشرے کی بنیادی اقدار کی حفاظت کرنا، اس کے افراد کی سلامتی کو یقینی بنانا اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا ہے ۔ حکام نے اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ طلبہ پر کسی بھی قسم کے جسمانی تشدد سے گریز ہے ، تدریسی عمل کو بہتر بنانے کے لئے طلبہ کے ساتھ شفقت کے ساتھ پیش آئیں ۔



