World
بھارتی اسٹوڈنٹ رہنما نیہا بورا کا ہنگامہ آرائی کرنے پر صحافی کو طنزیہ جواب
بھارت میں اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا نے سخت سوال پر صحافی کو طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈیو میں جو کرتے ہیں وہی کررہے ہیں۔
مصنف fahad77K بار پڑھا

بھارت میں اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا نے سخت سوال پر صحافی کو طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈیو میں جو کرتے ہیں وہی کررہے ہیں۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا اور کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کی پریس کانفرنس کے دوران افرا تفری مچ گئی۔
ریپبلک بھارت کے رپورٹر نے سخت سوالات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کیا یہ بھارت کو بنگلادیش بنانا چاہتے ہیں اور دہلی میں خونریزی چاہتے ہیں؟
اس موقع پر نیہا بورا نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے طنزیہ جواب دیا باقی سب تحمل کریں، انہیں اپنا کام کرنے دیں، ٹی وی پر جو کرتے ہیں وہی کررہے ہیں۔



