World
البانیا میں تعلیمی نظام میں بدعنوانیوں کیخلاف احتجاج، جھڑپوں میں 51 اہلکار زخمی، 55 مظاہرین گرفتار
البانیا میں تعلیمی نظام میں بدعنوانیوں کے خلاف طلباء کا حکومت مخالف احتجاج زور پکڑ گیا۔
مصنف Adnan Tabish69K بار پڑھا

البانیا میں تعلیمی نظام میں بدعنوانیوں کے خلاف طلباء کا حکومت مخالف احتجاج زور پکڑ گیا۔
دارالحکومت تیرانا میدان جنگ بن گیا، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں سے 51 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، 55 مظاہرین گرفتار کرلیے گئے۔
مشتعل مظاہرین نے سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ کیا، سرکاری عمارتوں، پولیس اسٹیشنز اور دکانوں میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی، وزارت تعلیم سمیت کئی عمارتوں کو آگ لگا دی۔



