جرمنی کے شہر برلن سے تعلق رکھنے والے انتہائ معتبر صحافی اور سماجی شخصیت مطیع اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر 2026ء) پاکستان کے شہر کراچی کے پختون خاندان سے تعلق رکھنے والے ملنسار اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں رکھنے والے صحافی مطیع اللہ خان کی نماز جنازہ برلن کی ایک مقامی بلال مسجد میں ادا ک

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر 2026ء) پاکستان کے شہر کراچی کے پختون خاندان سے تعلق رکھنے والے ملنسار اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں رکھنے والے صحافی مطیع اللہ خان کی نماز جنازہ برلن کی ایک مقامی بلال مسجد میں ادا کردی گئ ہے۔ جنازے میں نا صرف برلن اور جرمنی بھر سے بلکہ یورپ کے دیگر ممالک سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جن میں نا صرف صحافی شامل تھے بلکہ کاروباری و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ مرحوم کافی عرصہ سے سرطان جیسے موذی مرض سے لڑ رہے تھے اور گزشتہ دنوں بروز ہفتہ جان کی بازی ہار گئے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جرمن پریس کلب کے عہدیدارن نے ایک دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا جس میں سفارتخانہ پاکستان برلن کے پریس قونصلر ڈاکٹر سہیل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اور برلن و دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی مرحوم کے ساتھ گزارے اچھے وقت کو یاد کیا اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مرحوم کے قریبی لوگوں میں یہاں جرمنی میں صرف ان کی بیوہ ہیں۔ جنازہ تدفین کے لئے جلد وطن روانہ کردیا جائے گا۔



