روس نے میسجنگ ایپ ٹیلیگرام کے شریک بانی اور ارب پتی کاروباری شخصیت پاویل دوروف پر دہشت گردی میں معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
روسی وفاقی سیکیورٹی سروس (ایف بی ایس) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 41 سالہ پاویل دوروف کو بین الاقوامی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلیگرام انتظامیہ کے سربراہ پاویل دوروف پر روسی فوجداری قانون کی دفعہ 205.1 دہشت گردانہ سرگرمیوں میں معاونت کے تحت جاری فوجداری تحقیقات کے سلسلے میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے اور انہیں بین الاقوامی سطح پر مطلوب قرار دینے کی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔