سعودی عرب نے بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق حوثیوں کے حملوں سے بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے متعدد ممالک سے رابطے جاری ہیں۔
خبرایجنسی کا بتانا ہے کہ اتحاد کی تشکیل کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم اس حوالے سے  درجنوں ممالک سے بات چیت جاری ہے۔