World
امریکی نائب صدر سے ملاقات کے بعد سعودی وزیرِ دفاع کی صدر ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات
امریکی نائب صدر سے ملاقات کے بعد سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات کی ہے۔
مصنف Hassan Shabbar79K بار پڑھا

امریکی نائب صدر سے ملاقات کے بعد سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات کی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتوں کا مقصد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام امریکی قیادت تک پہنچانا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے خالد بن سلمان نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات میں واضح کیا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے۔
سعودی وزیر دفاع کی وائٹ ہاؤس میں امریکی نائب صدر سے ملاقات


