World
تھائی لینڈ کی سستی سیر کا جھانسہ، 3 بھارتی شہری پٹایا میں ہم وطنوں کے ہاتھوں اغواء
تھائی لینڈ کے سستی سیاحتی پیکیج کی پیشکش 3 بھارتی شہریوں کو مہنگی پڑ گئی۔
مصنف Wajiha Naz62K بار پڑھا

تھائی لینڈ کے سستی سیاحتی پیکیج کی پیشکش 3 بھارتی شہریوں کو مہنگی پڑ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 3 بھارتی شہریوں کو مبینہ طور پر بھارتی شہریوں پر مشتمل ایک گروہ نے اغواء کر کے ایک ہفتے تک یرغمال بنائے رکھا، تشدد کا نشانہ بنایا اور اہلِ خانہ سے تاوان طلب کرنے پر مجبور کیا۔
تھائی اخبار بینکاک پوسٹ کے مطابق متاثرہ افراد کو کم قیمت سیاحتی پیکیج کا جھانسہ دے کر تھائی لینڈ بلایا گیا، جہاں انہیں اغواء کرنے کے بعد ایک مکان میں قید رکھا گیا۔
تھائی لینڈ : مسلح افراد کی فائرنگ، 15 سیکورٹی اہلکار ہلاک


