World
بھارت: سابق بس ڈرائیور کے گھر سے 28 کروڑ روپے اور 15 کلو سونا برآمد، نوٹ گننے والی 5 مشینیں ناکام
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سابق بس ڈرائیور مینار منڈل کے گھر سے 28 کروڑ روپے نقد اور 15 کلو سونا برآمد کر لیا، بھاری مقدار میں نقد رقم کے باعث نوٹ گننے والی 5 مشینیں بھی کام کرنا چھوڑ گئی
مصنف Naila Abbas67K بار پڑھا

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سابق بس ڈرائیور مینار منڈل کے گھر سے 28 کروڑ روپے نقد اور 15 کلو سونا برآمد کر لیا، بھاری مقدار میں نقد رقم کے باعث نوٹ گننے والی 5 مشینیں بھی کام کرنا چھوڑ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مینار منڈل پتھروں کے معروف تاجر تُلو منڈل کا قریبی رشتے دار ہے جسے سابق ترنمول کانگریس رہنما انوبرت منڈل کا قریبی ساتھی بھی بتایا جاتا ہے۔
بھارتی ڈپٹی ٹرانسپورٹ کمشنر نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے: اثاثے 100 کروڑ روپے سے بھی زائد ہونے کا امکان
دنیا کی سب سے مہنگی شادی کا اعزاز ایک بھارتی کے پاس لیکن وہ امبانی نہیں


