بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سابق بس ڈرائیور مینار منڈل کے گھر سے 28 کروڑ روپے نقد اور 15 کلو سونا برآمد کر لیا، بھاری مقدار میں نقد رقم کے باعث نوٹ گننے والی 5 مشینیں بھی کام کرنا چھوڑ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مینار منڈل پتھروں کے معروف تاجر تُلو منڈل کا قریبی رشتے دار ہے جسے سابق ترنمول کانگریس رہنما انوبرت منڈل کا قریبی ساتھی بھی بتایا جاتا ہے۔