ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کی معاونت کرنے والے علاقائی ممالک کو سخت ردِعمل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو انہیں سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایک بیان میں آئی آر جی سی نے کہا ہے کہ جب تک امریکا خطے میں دھمکیاں دینے اور بحری نقل و حرکت میں مداخلت کا سلسلہ جاری رکھے گا، آبنائے ہرمز بند رہے گی، امریکی دھمکیاں اور خطے میں مداخلت صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیں گی۔
امریکا کی ایران پر شدید نوعیت کے فضائی حملوں کی لہر مکمل، پاسدارانِ انقلاب کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا