World
بھارت: بارش کی امید پر دیہاتیوں نے گدھوں کی شادی کر دی
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے دیہاتیوں نے بارش کی امید میں 2 گدھوں کی شادی کروا دی۔
مصنف Wajiha Naz89K بار پڑھا

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے دیہاتیوں نے بارش کی امید میں 2 گدھوں کی شادی کروا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت پور ضلع کے کلیان درگ منڈل میں واقع کرلا پلی گاؤں کے رہائشیوں نے مقامی روایت کے تحت یہ تقریب منعقد کی، جسے بارش کے امکانات بڑھانے سے منسوب کیا جاتا ہے۔
تقریب کے دوران دونوں گدھوں کو ڈھول کی تھاپ پر پورے گاؤں میں جلوس کی صورت میں گھمایا گیا، جس کے بعد ان کی شادی کی رسم ادا کی گئی۔
بھارت، ممبئی میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، 15 افراد ہلاک 


