World
الہان عمر کے گھر کی تلاشی کے دوران فون ضبط، اہل خانہ کو بھی سمن جاری
امریکی وفاقی تحقیقاتی اداروں نے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر کا موبائل فون ضبط کر لیا جبکہ ان کے اہلِ خانہ سمیت متعدد افراد کو عدالتی سمن جاری کر دیے گئے ہیں۔
مصنف Naila Abbas70K بار پڑھا

امریکی وفاقی تحقیقاتی اداروں نے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر کا موبائل فون ضبط کر لیا جبکہ ان کے اہلِ خانہ سمیت متعدد افراد کو عدالتی سمن جاری کر دیے گئے ہیں۔
برطانوی اخبار گارجین کے مطابق حکام مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی رکنِ کانگریس کی امیگریشن دستاویزات میں ممکنہ دھوکا دہی کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
تحقیقات سے واقف ایک شخص کے مطابق مینیسوٹا میں قائم جیوری کی تحقیقات کے سلسلے میں 12 سے زائد عدالتی سمن جاری کیے گئے ہیں۔
امریکی وفاقی ایجنٹس کی رکن کانگریس الہان عمر کے گھر کی تلاشی


