World
امریکا: مندر پر فائرنگ کی منصوبہ بندی، 19 سالہ نوجوان گرفتار
امریکی ریاست الینوائے میں ہندو مندر پر بڑے پیمانے پر فائرنگ کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
مصنف Rubab Shakeel81K بار پڑھا

امریکی ریاست الینوائے میں ہندو مندر پر بڑے پیمانے پر فائرنگ کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے پاس سے سفید فام نسل پرستی پر مبنی 8 صفحات پر مشتمل ایک دستاویز بھی برآمد ہوئی ہے، جس میں بھارتی نژاد افراد کے خلاف تشدد کا ذکر ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم الیگزینڈروس پاپوراکس کو 11 اکتوبر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب پولیس کو ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق اطلاعات موصول ہوئیں، ملزم کا تعلق امریکی ریاست الینوائے کے شہر پالٹائن سے ہے۔
وائٹ ہاؤس ڈنر فائرنگ، ملزم کی حملے سے قبل ہتھیاروں کے ساتھ سیلفیاں


