امریکی ریاست الینوائے میں ہندو مندر پر بڑے پیمانے پر فائرنگ کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ 
پولیس کے مطابق ملزم کے پاس سے سفید فام نسل پرستی پر مبنی 8 صفحات پر مشتمل ایک دستاویز بھی برآمد ہوئی ہے، جس میں بھارتی نژاد افراد کے خلاف تشدد کا ذکر ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم الیگزینڈروس پاپوراکس کو 11 اکتوبر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب پولیس کو ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق اطلاعات موصول ہوئیں، ملزم کا تعلق امریکی ریاست الینوائے کے شہر پالٹائن سے ہے۔