World
یارکشائر: منشیات اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 12 ملزمان کو 100 سال قید کی سزا
برطانیہ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں منشیات کی بڑے پیمانے پر فراہمی اور منی لانڈرنگ کے جرائم میں ملوث 11 مردوں اور 1 خاتون کو مجموعی طور پر 100 سال سے زائد قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔
مصنف زاہد انور مرزا66K بار پڑھا

برطانیہ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں منشیات کی بڑے پیمانے پر فراہمی اور منی لانڈرنگ کے جرائم میں ملوث 11 مردوں اور 1 خاتون کو مجموعی طور پر 100 سال سے زائد قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔
ویسٹ یارکشائر پولیس کے سنگین اور منظم جرائم سے نمٹنے والے یونٹ کی تحقیقات کے مطابق بریڈفورڈ میں قائم ایک منظم گروہ یارکشائر، ہمبر اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر کلاس اے منشیات کی سپلائی اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو غیر قانونی طور پر سفید کرنے میں ملوث تھا۔
برطانیہ میں ہر چار منٹ بعد ایک گاڑی چور لے اڑتے ہیں


