World
’یہ خودکشی تھی‘: بوائے فرینڈ کے قتل کا الزام لگنے پر روپوش بھارتی انفلوئینسر کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں نوجوان شیو شرما کے قتل میں ملوث قرار دی گئی ملزمہ، انفلوئینسر اور میک اپ آرٹسٹ شردھا دوبے نے دعویٰ کیا ہے کہ بوائے فرینڈ کو قتل نہیں کروایا بلکہ اس نے خودکشی کی ہے۔
مصنف Naila Abbas52K بار پڑھا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں نوجوان شیو شرما کے قتل میں ملوث قرار دی گئی ملزمہ، انفلوئینسر اور میک اپ آرٹسٹ شردھا دوبے نے دعویٰ کیا ہے کہ بوائے فرینڈ کو قتل نہیں کروایا بلکہ اس نے خودکشی کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریسٹورنٹس کے مالک 28 سالہ شیو شرما گزشتہ ہفتے شردھا دوبے کے فلیٹ کی چوتھی منزل سے گرنے کے بعد ہلاک ہو گئے تھے، واقعے کے بعد سے شردھا اور ان کی بہن راشمی روپوش ہیں۔
بھارت: خوف و دہشت کی علامت نیلا ڈرم قتل کیس: مسکان اور بوائے فرینڈ کو سزائے موت کا حکم


