ریاض میں حوثیوں کے میزائل حملے میں غیر ملکی شہری زخمی
ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 14 اکتوبر 2026ء ) سعودی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ریاض شہر میں حوثی باغیوں نے ایک گھر کو نشانہ بنایا ہے ،جس کے نیتجے میں ایک غیر ملکی شہری زخمی ہوا ہے ۔ سعودی اخبار عکاظ کے مطابق سول ڈیفنس ک

ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 14 اکتوبر 2026ء ) سعودی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ریاض شہر میں حوثی باغیوں نے ایک گھر کو نشانہ بنایا ہے ،جس کے نیتجے میں ایک غیر ملکی شہری زخمی ہوا ہے ۔ سعودی اخبار عکاظ کے مطابق سول ڈیفنس کے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ آج بروز بدھ ریاض میں سول ڈیفنس کی ٹیموں نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کے ٹکڑے گرنے کے واقعے پر کارروائی کی، یہ ٹکڑے میزائل کو فضا میں روکے جانے اور تباہ کیے جانے کے بعد گرے تھے۔ اس واقعے کے نتیجے میں ایک غیرملکی رہائشی زخمی ہوا اور ایک رہائشی مکان اور گاڑی کو جزوی مادی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کرنے والے برادرز اور دوست ممالک کے مؤقف کو سراہتے ہیں، عرب اتحاد کی یمن میں فوجی کارروائیاں حوثی خطرات کے خاتمے اور علاقائی امن کیلئے ہیں، حوثی ملیشیا کو مسلسل حملوں پر جوابدہ ٹھہرانا ضروری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس میں قومی سلامتی کے تحفظ اور مملکت کے دفاع میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا گیا۔ سعودی کابینہ نے حوثی حملوں میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کی۔ سعودی کابینہ نے کہا کہ سعودی عرب بحیرہ احمر اور باب المندب میں آزادانہ جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔ عرب اتحاد کی یمن میں فوجی کارروائیاں حوثی خطرات کے خاتمے اور علاقائی امن کیلئے ہیں، حوثی ملیشیا کو مسلسل حملوں پر جوابدہ ٹھہرانا ضروری ہے۔ سعودی کابینہ نے حوثی حملوں میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کی۔



