بحرین میں ایک شخص کو گاڑی سے اتارکر مار پیٹنے کے بعد قتل کرنے کے الزام میں بھارتی شہری گرفتار
منامہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 14 اکتوبر 2026ء ) بحرین میں ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے ،جس پر ایک شخص کو گاڑی سے اتارکر مار پیٹنے کے بعد قتل کرنے کے الزام ہے ۔ بحرینی اخبار اخبار الخلیج کے مطابق مجرمانہ تفتیش

منامہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 14 اکتوبر 2026ء ) بحرین میں ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے ،جس پر ایک شخص کو گاڑی سے اتارکر مار پیٹنے کے بعد قتل کرنے کے الزام ہے ۔ بحرینی اخبار اخبار الخلیج کے مطابق مجرمانہ تفتیش اور فرانزک سائنس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے، محرق گورنریٹ پولیس ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے ایک 40 سالہ بھارتی شہری کو گرفتار کیا ہے جس پر ایک اور بھارتی شہری کو پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت قتل کرنے کے الزام ہے۔ بحرینی حکام کے مطابق ملزم نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر مقتول کی گاڑی کو روکا، اسے زبردستی باہر نکالا اور اس پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں سلمان انڈسٹریل سٹی میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اس واقعے میں ملوث دیگر کئی افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ دوسری جانب بحرینی ہائی کریمنل کورٹ نے تقریبا 7 کلوگرام منشیات کی درآمد سے متعلق مقدمے میں دو ایشیائی باشندوں کو 15 سال قید اور فی کس 10 ہزار دینار جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے ایک خاتون ملزمہ کو اس کے خلاف عائد الزامات کے سلسلے میں سزا سے مستثنیٰ قرار دیا کیونکہ اس نے ایسی معلومات فراہم کی تھیں جن کی بدولت پہلے ملزم تک رسائی ممکن ہوئی۔ عدالت نے سزا کی تکمیل کے بعد تمام ملزمان کو مملکت بحرین سے مستقل طور پر بے دخل کرنے اور ضبط شدہ اشیاء کو ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔ حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی کل تعداد 487.6 گرام تھا۔ سیکورٹی فورسز کی تلاشی کے نتیجے میں تقسیم کے لیے استعمال ہونے والے خالی تھیلوں کی ایک بڑی تعداد اور ایک الیکٹرانک ترازو برآمد ہوا، جس پر لیبارٹری ٹیسٹ سے چرس کے ذرات کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ حکام نے مزید بتایا کہ عدالت کی طرف سے کیے گئے فیصلوں پر جلد عمل کیا جائے گا ، اور ملزمان کو ملک بدر کرنے تک وہ سیکورٹی فورسز کے کسٹڈی میں ہونگے ۔



