نوبیل امن انعام یافتہ نوی پلّے نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے علم بردار اور دنیا بھر میں آزادی کے حامی ملک کے طور پر اپنا روایتی کردار دوبارہ ادا کرے۔
85 سالہ نوی پلے کا یہ بیان عالمی فوجداری عدالت کو کمزور کرنے کی امریکی کوششوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے، نوی پلّے اس وقت اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کو عالمی قیادت اور دنیا بھر میں آزادی کے فروغ کے لیے اپنا سنجیدہ کردار بحال کرنا چاہیے۔