World
نوبیل امن انعام یافتہ نوی پلّے کا امریکا سے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
نوبیل امن انعام یافتہ نوی پلّے نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے علم بردار اور دنیا بھر میں آزادی کے حامی ملک کے طور پر اپنا روایتی کردار دوبارہ ادا کرے۔
مصنف Naila Abbas63K بار پڑھا

نوبیل امن انعام یافتہ نوی پلّے نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے علم بردار اور دنیا بھر میں آزادی کے حامی ملک کے طور پر اپنا روایتی کردار دوبارہ ادا کرے۔
85 سالہ نوی پلے کا یہ بیان عالمی فوجداری عدالت کو کمزور کرنے کی امریکی کوششوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے، نوی پلّے اس وقت اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کو عالمی قیادت اور دنیا بھر میں آزادی کے فروغ کے لیے اپنا سنجیدہ کردار بحال کرنا چاہیے۔
نوبل امن انعام جیتنے والی ناوی پلے کا ٹرمپ پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز


