World
وائٹ ہاؤس کی تردید کے باوجود امریکا و اسرائیل کا انتخابات سے قبل ایران پر نئے حملوں پر غور
ایک امریکی میڈیا ویب سائٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے دونوں ممالک میں ہونے والے آئندہ انتخابات سے قبل ایران کے خلاف ایک بڑے نئے فوجی آپریشن کے آغاز پر تبادلۂ خیال کیا
مصنف Wajiha Naz30K بار پڑھا

ایک امریکی میڈیا ویب سائٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے دونوں ممالک میں ہونے والے آئندہ انتخابات سے قبل ایران کے خلاف ایک بڑے نئے فوجی آپریشن کے آغاز پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق معاملے سے آگاہ 2 امریکی عہدیداروں اور دیگر ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ بات چیت ٹرمپ کے اس عوامی بیان سے قبل ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا کے وسطِ مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کریں گے۔
امریکا ایران پر رواں ماہ حملہ کیوں نہیں کرے گا؟
وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے، ٹرمپ


