بھارتی ریاست مغربی بنگال کی سابق وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی پر ان کی رہائش گاہ کے قریب مبینہ طور پر چاقو سے حملے کی کوشش کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  ممتا بنرجی کی پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک خاتون نے منگل کی شام ممتا بنرجی پر چاقو سے حملہ کیا جبکہ پولیس نے اس واقعے کو جھگڑا قرار دیتے ہوئے خاتون کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ کولکتہ کے علاقے کالی گھاٹ میں ممتا بنرجی کی رہائش گاہ کے قریب شام تقریباً 6 بجے پیش آیا جب وہ ایک پوجا پنڈال کے افتتاح کے لیے گھر سے باہر نکل رہی تھیں۔