امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیٹی زکریا کو پہلی ہی پریس بریفنگ کے دوران خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
کیٹی زکریا پریس بریفنگ کے دوران غلطی سے شوہر اور صدر میں فرق بھول گئیں، جس کے بعد انہوں نے صرف 14 منٹ میں بریفنگ ختم کر دی۔
گزشتہ روز ہونے والی بریفنگ کے دوران کیٹی زکریا نے زیادہ تر وقت تیار کردہ تحریر پڑھتے ہوئے صدر ٹرمپ کی تعریف کی اور ان کی انتظامیہ کے اقدامات کو اجاگر کیا، تاہم ان کی پہلی بریفنگ زبانی غلطی اور کئی غیر معمولی لمحات کے باعث توجہ کا مرکز بن گئی۔