World
’شاہی خاندان کیساتھ کرسمس منانے سے گریز کریں‘، شہزادہ ہیری و میگھن مارکل کو سابق شاہی ملازم کا مشورہ
شاہی خاندان سے منحرف جوڑی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کو برطانوی شاہی خاندان کے ساتھ رواں سال کرسمس منانے کے بجائے امریکا میں اپنے قریبی دوستوں اور میگھن کی والدہ ڈوریا ریگلینڈ کے ساتھ تعطیلات گزارنے کا مش
مصنف Naila Abbas32K بار پڑھا

شاہی خاندان سے منحرف جوڑی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کو برطانوی شاہی خاندان کے ساتھ رواں سال کرسمس منانے کے بجائے امریکا میں اپنے قریبی دوستوں اور میگھن کی والدہ ڈوریا ریگلینڈ کے ساتھ تعطیلات گزارنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے جی بی نیوز کے مطابق شاہ چارلس کے سابق ملازم گرانٹ ہیرولڈ کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے لیے اس سال شاہی خاندان کے ساتھ کرسمس منانا مناسب نہیں ہو گا، کیونکہ تعلقات میں بہتری کے باوجود معاملات معمول پر آنے میں ابھی وقت لگے گا۔
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل غیرفعال شاہی ارکان رہیں گے


