سعودی عرب کی حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کرنے والے برادرز اور دوست ممالک کے مؤقف کی تعریف
ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 اکتوبر 2026ء ) سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کرنے والے برادرز اور دوست ممالک کے مؤقف کو سراہتے ہیں، عرب اتحاد کی یمن میں فوجی کارروائیا

ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 اکتوبر 2026ء ) سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کرنے والے برادرز اور دوست ممالک کے مؤقف کو سراہتے ہیں، عرب اتحاد کی یمن میں فوجی کارروائیاں حوثی خطرات کے خاتمے اور علاقائی امن کیلئے ہیں، حوثی ملیشیا کو مسلسل حملوں پر جوابدہ ٹھہرانا ضروری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس میں قومی سلامتی کے تحفظ اور مملکت کے دفاع میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا گیا۔ کابینہ اجلاس میں دوست ممالک کے ساتھ حالیہ مذاکرات اور ملاقاتوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں مملکت کے ایئرپورٹس اور شہری تنصیبات پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔



