کویت میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں چھ افراد گرفتار
کویت سٹی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 13 اکتوبر 2026ء ) کویتی حکام نے چھ افراد کو منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ہے ، جن میں زیادہ تر غیر ملکی شامل ہیں ۔ کویتی میڈیا کے مطابق محکمہ انسدار منشیات نے چار الگ الگ کی

کویت سٹی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 13 اکتوبر 2026ء ) کویتی حکام نے چھ افراد کو منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ہے ، جن میں زیادہ تر غیر ملکی شامل ہیں ۔ کویتی میڈیا کے مطابق محکمہ انسدار منشیات نے چار الگ الگ کیسز میں چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے،جن کے قبضے سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی کثیر مقدار برآمد کی گئی ہے جس کا مقصد اسمگلنگ اور ذاتی استعمال کرنا تھا۔ کویتی وزارت داخلہ نے کے مطابق یہ کارروائیاں منشیات سے نمٹنے اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے جاری سیکیورٹی کوششوں کا حصہ ہیں۔ ضبط شدہ اشیاء میں ایک کلو گرام چرس، 360 گرام کرسٹل میتھمفیٹامائن، 170 گرام چرس، اور 150 گرام کوکین شامل ہیں، جن کی کل 1.68 کلو گرام منشیات ہیں ۔ حکام نے مزید بتایا کہ ضبط شدہ اشیاء میں ایک لیٹر کیمیکل ، پیکنگ کے لیے تیار خالی تھیلیوں کا ذخیرہ، اور غیر قانونی کاروبار سے حاصل ہونے والی رقم بھی شامل تھی۔ دوسری جانب کویتی حکام نے ایک بنگلادیش ڈرائیور کو گرفتار کرکے اسے ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردئےہیں۔ بنگلادیشی ڈرائیور پر بغیر لائسنس کے کمرشل گاڑی چلانے اور کوڑا عوامی جگہوں میں پھینکنے کا الزام ہے ۔ کویتی اخبار الأنباء کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جابریہ کے علاقے میں کوڑا کرکٹ پھینکتے ہوئے پکڑے جانے پر ایک چھوٹے ٹرک کو ضبط کر لیا گیا اور اس کے ڈرائیور کو ملک بدر کیے جانے کے عمل تک ٹریفک حراست میں بھیج دیا گیا۔ کویت وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ ٹریفک پولیس نے بنگلہ دیشی باشندہ کو اس کی سرگرمیوں کے بارے میں موصول ہونے والی شکایت پر حراست میں لیا ہے۔کویتی حکام نے کویت میں رہائش پزیر غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کویت میں رہتے ہوئے کسی بھی غیر قانونی کام میں ملوث ہونے سے خوب بھی محفوظ رہیں اور ایسے افراد کے خلاف اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں ۔



