برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی فائیو کے سربراہ سر کین میکولم نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت برطانیہ کی سلامتی کے لیے خطرات پیدا کر رہی ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ دہشت گرد مہلک حیاتیاتی ہتھیاروں کے لیے اے آئی کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ایم آئی فائیو چیف نے کہا برطانیہ نے اے آئی سے متعلق خطرات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی مرکز قائم کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ پہلی بار ایسے خطرات کا سامنا ہے جو انسانی ذہانت سے آگے جا سکتے ہیں۔