World
مصنوعی ذہانت برطانیہ کی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کر رہی ہے، ایم آئی فائیو چیف
برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی فائیو کے سربراہ سر کین میکولم نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت برطانیہ کی سلامتی کے لیے خطرات پیدا کر رہی ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada23K بار پڑھا

برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی فائیو کے سربراہ سر کین میکولم نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت برطانیہ کی سلامتی کے لیے خطرات پیدا کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گرد مہلک حیاتیاتی ہتھیاروں کے لیے اے آئی کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ایم آئی فائیو چیف نے کہا برطانیہ نے اے آئی سے متعلق خطرات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی مرکز قائم کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ پہلی بار ایسے خطرات کا سامنا ہے جو انسانی ذہانت سے آگے جا سکتے ہیں۔



