یمن کے شہر تعز میں یمنی حکومتی فوج کی جانب سے حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ پر حملے کیے گئے۔
یمنی حکومتی افواج کا کہنا ہے کہ تعز میں حوثی ملیشیا کے اہداف پر 9 حملے کیے، حملوں میں حوثیوں اور ان کے سامان کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے دارالحکومت ریاض کی جانب داغا گیا حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل مار گرایا۔
آپریشن فجر الیمن کے تحت حوثی ملیشیا کے 900 سے زائد ارکان ہلاک ہوئے: یمنی فوج کا دعویٰ