واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 جولائی 2026 ء ) رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں سے موبائل فون واپس لینے پر غور کر رہی ہے، امریکی ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ فوجیوں کو آپریشنل سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی کمانڈرایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئرویڈیو ایران کو امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔ ایران خبروں ، تصاویر اور موبائل ویڈیوز سے حملوں کے نتائج کا اندازہ لگا رہا ہے۔ اوپن سورس معلومات کی قیمت امریکی فوجیوں اور شہریوں کی جانوں کی صورت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔ اردن میں تعینات امریکی فوجیوں سے آئندہ چند روز میں موبائل فون واپس لئے جاسکتے ہیں۔ سینیٹ کام نے موبائل فون ضبط کئے جانے کی خبروں کو صرف سکیورٹی ہدایات اور یاددہانی قرار دیا۔