ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 جولائی 2026 ء ) متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئرلائن نے اسٹوڈنٹس کو کرایوں میں کمی اور اضافی سامان لے جانے کی سہولت پیش کردی ہے۔ میڈیا کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن میں طلباء کو اکانومی کلاس کے کرایوں پر 10 فیصد تک رعایت اور پروازیں تبدیل کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی، 16 تا 31 سال کی عمر کے طلباء ایمریٹس اکانومی کلاس کے کرایوں پر 10 فیصد تک کی رعایت حاصل کرسکیں گے۔ طلباء کو پروازیں تبدیل کرنے کی سہولت بھی حاصل کرسکیں گے۔ ایئرلائن کی اس پیشکش کا اطلاق 140 سے زیادہ مقامات پر تعلیم یا چھٹیوں کیلئے سفر کرنے والے طلباء پر لاگو ہوگا، ایسے طلباء کیلئے پروموشنل کوڈ STUDENT کا استعمال کرکے 31 مارچ 2027 تک کی گئی بکنگ شامل ہوتی ہے۔