World
میگھن مارکل کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی وجہ سامنے آگئی
برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ہونے والی ملاقات کی وجہ بتاتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے مالی تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔
مصنف Fatima30K بار پڑھا

برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ہونے والی ملاقات کی وجہ بتاتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے مالی تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔
میگھن مارکل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملالہ یوسفزئی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
اُنہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جب ہم آج کی لڑکیوں کی حمایت کرتے ہیں، تو ہم کل کی خواتین کو بااختیار بناتے ہیں اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی بہت ضروری ہے۔
میگھن مارکل اور ملالہ یوسفزئی کی لندن میں ملاقات


