امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انتہا پسند بائیں بازو کے احمق کہہ رہے ہیں کہ چین اور روس ایران کی مدد کر رہے ہیں، مجھے بالکل یقین نہیں کہ وہ ایسا کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے کہ روس اور چین ایران کو بڑے پیمانے پر مدد فراہم کر رہے ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ناقدین اور مخالفین کے دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ممالک ایسا کر بھی رہے ہیں تو یہ مدد نہایت محدود سطح پر ہو سکتی ہے، لیکن مجھے یقین نہیں کہ وہ ایسا بالکل بھی کر رہے ہیں۔