ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر نے گھر پر چھاپہ مار کارروائی پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خاموش نہیں رہوں گی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں گھر کی تلاشی کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ میں ٹھیک ہوں، کوئی غلط فہمی نہ رہے، یہ سیاسی دشمنوں کو نشانہ بنانے اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش ہے۔