سعودی حکام نے حوثی حملوں میں معروف بنگلادیشی عالم دین کی ہلاکت کی تصدیق کردی
ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 12 اکتوبر 2026ء ) سعودی حکام نے ریاض میں ملک خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملے میں بنگلادیش کے معروف عالم دین مفتی محمد نصراللہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔ سعودی میڈیا نے آج پیر

ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 12 اکتوبر 2026ء ) سعودی حکام نے ریاض میں ملک خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملے میں بنگلادیش کے معروف عالم دین مفتی محمد نصراللہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔ سعودی میڈیا نے آج پیر کے روز بنگلہ دیشی مفتی اور مبلغ نصر اللہ البدر کی ہلاکت کی خبر دی ،جو ہفتے کے روز دارالحکومت ریاض میں واقع شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یمنی حوثی گروپ کے حملے کے نتیجے میں ہوئی تھی۔ العربیہ سمیت مختلف میڈیا چینلز نے فوٹیج جاری کی ہے جس میں مبینہ طور پر البدر کی موت کا لمحہ دکھایا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کےمطابق مفتی نصراللہ سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سفر کر رہے تھے جب ایئرپورٹ پر حوثی حملے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ فوٹیجز میں بنگلہ دیشی عالم کو شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر احرام پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،یہ منظر اس دھماکے سے کچھ لمحے پہلے کا ہے جو اس ٹرمینل میں ہوا جہاں وہ موجود تھے۔ اتوار کے روزسعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے اعلان کیا تھا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے،جن میں چار سعودی شہری اور مختلف غیر ملکی بھی شامل ہیں،جبکہ 309 افراد زخمی ہوئےتھے ۔ سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے حوثیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ہوائی اڈے کے مسافر ٹرمینلز میں سے حملہ کیا جو مکمل جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے ۔ سعودی حکام کے مطابق شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اندرون ملک پروازوں کے ٹرمینل کمپلیکس پر تازہ حملے میں ایک پاکستانی شہری ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوئے۔ گزشتہ پانچ روز کے دوران سعودی ہوائی اڈے کو چار مرتبہ نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ ہفتے کو میزائل حملے کے بعد سے ہوائی اڈہ بند ہے۔ یہ حملہ ایران جنگ شروع ہونے کے بعد کسی خلیجی عرب ملک میں ہونے والا سب سے ہلاکت خیز حملہ تھا۔



