بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے پر کویت میں بنگلادیشی ڈرائیور گرفتار
کویت سٹی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 12 اکتوبر 2026ء ) کویتی حکام نے ایک بنگلادیش ڈرائیور کو گرفتار کرکے اسے ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردئے۔ بنگلادیشی ڈرائیور پر بغیر لائسنس کے کمرشل گاڑی چلانے اور کوڑا عوامی جگہوں

کویت سٹی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 12 اکتوبر 2026ء ) کویتی حکام نے ایک بنگلادیش ڈرائیور کو گرفتار کرکے اسے ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردئے۔ بنگلادیشی ڈرائیور پر بغیر لائسنس کے کمرشل گاڑی چلانے اور کوڑا عوامی جگہوں میں پھینکنے کا الزام ہے ۔ کویتی اخبار الأنباء کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جابریہ کے علاقے میں کوڑا کرکٹ پھینکتے ہوئے پکڑے جانے پر ایک چھوٹے ٹرک کو ضبط کر لیا گیا اور اس کے ڈرائیور کو ملک بدر کیے جانے کے عمل تک ٹریفک حراست میں بھیج دیا گیا۔ کویت وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ ٹریفک پولیس نے بنگلہ دیشی باشندہ کو اس کی سرگرمیوں کے بارے میں موصول ہونے والی شکایت پر حراست میں لیا ہے۔دوران تحقیق یہ بھی انکشاف ہوا کہ وہ گاڑی ایسے لائسنس پر چلا رہا تھا جس کے تحت اسے اس قسم کی گاڑی چلانے کی اجازت نہیں تھی۔ کوڑا کرکٹ عوامی جگہوں میں پھینکنے اور مناسب لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر اس کے خلاف ٹریفک خلاف ورزی کے چالان جاری کیے گئے، بعد ازاں اسے ملک بدری کے عمل تک ٹریفک حراست میں رکھا گیا، جبکہ گاڑی کو ضابطے کے مطابق ضبط کر لیا گیا۔ دوسری طرف کویتی پولیس نے فروانیہ گورنریٹ میں سیکیورٹی اور ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے ایک وسیع مہم چلانے کا اعلان کیاہے ۔ پولیس کے مطابق آپریشن کا مقصد متعلقہ حکام کو مطلوب افراد اور گاڑیوں کو پکڑنا، ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرنا، سیکیورٹی اور امن و امان کو بہتر بنانا اور سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اس مہم کے نتیجے میں رہائشی حیثیت کی مدت ختم ہونے پر دو افراد کو حراست میں لے کر متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا، جبکہ حکام کو مطلوب چھ دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ مزید برآں حکام کو مطلوب ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کو ضبط کیا گیا اور ٹریفک قوانین کی 100 مختلف خلاف ورزیوں پر چالان جاری کیے گئے۔



