ترجمان اتحادی فوج نے کہا ہے کہ سعودی شہر خمیس مشیط اور ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے میزائل تباہ کر دیے ۔
سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی شہر خمیس مشیط کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔
اس سے پہلے خمیس مشیط میں ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا گیا تھا، کچھ دیر بعد وارننگ واپس لے لی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق ریاض کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل اتحادی افواج نے فضا میں ہی روک کر تباہ کیا۔