برطانیہ کی یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا جہاں اراکینِ پارلیمنٹ آج اس مطالبے سے متعلق عوامی درخواست پر بحث کریں گے، درخواست پر 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں۔
عوامی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی جسے ’بریگزٹ‘ کہا جاتا ہے، مؤثر ثابت نہیں ہو رہی، اس لیے برطانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات پر نظرِثانی کی جائے۔
واضح ہے کہ روس نے 2016ء کے بریگزٹ ووٹ میں مداخلت کی تھی: برطانوی وزیرِ اعظم