ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے ردِعمل میں آبنائے ہرمز کی بندش کی گئی ہے۔
انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کسی فریق پر دباؤ ڈالنے یا اسے رعایتیں دینے پر مجبور کرنے کے لیے نہیں کی گئی۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہم نے یہ اقدام بین الاقوامی قانون کے مطابق کیا ہے۔
ایل پی جی کارگو کا حامل بڑا جہاز آبنائے ہرمز میں نشانہ بنایا گیا، پاسداران انقلاب بحریہ