سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملے میں 13 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہو گئے۔
حوثیوں نے اتوار کو ایک بار پھر ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 1 پاکستانی کے جاں بحق جبکہ مزید افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے حوثیوں کے تازہ حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق ہفتے کے حملے میں 4 سعودی، 2 بنگلا دیشی اور امریکا، مصر، اردن، شام، فلسطین اور سوڈان کا 1، 1 شہری جاں بحق ہوا، حملے کے بعد ہوائی اڈے پر پروازیں معطل، منسوخ یا دوسرے مقامات کی طرف منتقل کر دی گئیں جبکہ ریاض کے تعلیمی اداروں کو 1 ہفتے کے لیے آن لائن تعلیم کی ہدایت دی گئی ہے۔