یمن کے حوثیوں کے حملوں کے باعث سعودی عرب کو میزائل انٹرسیپٹرز کی قلت کا سامنا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے سعودی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے بڑھتے ہوئے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے پاس فضائی دفاعی میزائل انٹرسیپٹرز کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب بیرونِ ملک سے مزید فضائی دفاعی نظام حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کیونکہ حوثیوں کے حملوں میں سعودی ہوائی اڈوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو تیزی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔