World
برطانیہ: چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
برطانیہ کے شہر یارکشائر کے چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والے شخص کو ٹائیگر نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا، چڑیا گھر کی انتظامیہ نے خطرے سے دو چار نسل کے ٹائیگر کو ہلاک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مصنف Naila Abbas23K بار پڑھا

برطانیہ کے شہر یارکشائر کے چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والے شخص کو ٹائیگر نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا، چڑیا گھر کی انتظامیہ نے خطرے سے دو چار نسل کے ٹائیگر کو ہلاک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی یارکشائر پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جب دوپہر 1 بجے 1 شخص کے ٹائیگر کے احاطے میں داخل ہونے کی اطلاع ملی، ٹائیگر نے اس پر حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
یارکشائر وائلڈ لائف پارک میں شیر کا حملہ، ایک شخص ہلاک


