جنوبی کوریا کے جدید ہائپر سونک میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے کے چند دن بعد شمالی کوریا نے سمندر میں متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان جنگ ڈو ینگ نے بتایا ہے کہ میزائل آج (پیر کی) صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً 9 بج کر 20 منٹ پر شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ سے داغے گئے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ابتدائی جائزے کے مطابق میزائل تجربات کا مقصد جنوبی کوریا کے ہائپر سونک میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر احتجاج کرنا اور شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیتوں میں پیش رفت دکھانا بھی ہو سکتا ہے۔