World
برطانیہ کی اپنے شہریوں کو جدہ اور دمام کے سفر سے گریز کی ہدایت
برطانیہ نے اپنے شہریوں کو جدہ اور دمام کے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
مصنف Raza Muhammad66K بار پڑھا

برطانیہ نے اپنے شہریوں کو جدہ اور دمام کے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
برطانوی سفارتخانے نے مدینہ ایئرپورٹ کے علاوہ سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں کے سفر سے گریز کا بھی انتباہ جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر ہفتے کو حوثیوں کے حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے تھے۔
حکام کے مطابق جان سے جانے والوں میں امریکا، سعودیہ، بنگلادیش، اردن، شام، سوڈان، فلسطین اور مصر کے شہری شامل ہیں۔



