ریاض ایئرپورٹ پر ایک اور حملہ، شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر 2026ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مسافر ہال پر نامعلوم پروجیکٹائل کے حملے اور اس کے فوری بعد شہر میں دو شدید دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر 2026ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مسافر ہال پر نامعلوم پروجیکٹائل کے حملے اور اس کے فوری بعد شہر میں دو شدید دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مسافر ہال نمبر 4 کو نامعلوم پروجیکٹائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، اتحاد کی جانب سے فوری طور پر حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی مکمل تفاصیل جاری نہیں کی گئیں، تاہم معاملے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، اس حملے سے ایک روز قبل بھی یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے ایئرپورٹ پر کیے گئے حملے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ صدہا شدید زخمی ہو گئے تھے۔ 🔴 BREAKING: A fire broke out at Terminal 4 of King Khalid International Airport in Saudi Arabia’s capital Riyadh after it was struck by an unidentified projectile, the Saudi-led coalition says, adding that emergency teams are responding to the blaze. pic.twitter.com/uv7Xc5BvBT— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) October 11, 2026 دوسری جانب ایئرپورٹ پر حملے کے فوراً بعد اتوار کے روز ریاض شہر کی فضا میں دو انتہائی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے صحافیوں اور شمالی ریاض کے مکینوں نے تصدیق کی ہے کہ پہلا دھماکہ ریاض کے مرکز میں جبکہ دوسرا دھماکہ شمالی علاقے میں سنا گیا۔ اس حوالے سے ریاض کے ایک رہائشی نے بتایا کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ پرندے خوفزدہ ہو کر اڑنے لگے اور پورا مکان لرز اٹھا، دھماکوں کی حتمی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے اعلیٰ الرٹ جاری کرتے ہوئے علاقوں کو گھیراؤ میں لے لیا ہے۔



