World
1 سال تک امن عامہ کی خلاف ورزی نہ کرنے کی شرط پر کا کروچ جنتا پارٹی کے رہنما رہا
بھارت میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نئی دہلی میں احتجاجی مارچ کی کال دینے والے نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کو 24 گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا۔
مصنف Aqib Ali66K بار پڑھا

بھارت میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نئی دہلی میں احتجاجی مارچ کی کال دینے والے نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کو 24 گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا۔
نئی دلی میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی جبکہ میٹرو اسٹیشن کھول دیے گئے تاہم پولیس اور پیرا ملٹری فورس کے ہزاروں اہلکار بدستور تعینات ہیں۔
سی جے پی لیگل ٹیم کے مطابق گزشتہ روز حراست میں لیے گئے سی جے پی رہنما ابھیجیت دپکے، سارو داس اور اشوتوش رانکا کو مجسٹریٹ کے سامنے پیشی کے بعد ایک سال تک امن عامہ کی خلاف ورزی نہ کرنے کی شرط پر رہا کیا گیا۔



