امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک بڑا سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے فوری طور پر توانائی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس نئی جنگ بندی کے تحت روس اور یوکرین دونوں اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ ایک دوسرے کے پاور پلانٹس، بجلی کی ترسیل کے نظام اور توانائی کے دیگر بنیادی ڈھانچے پر فضائی یا میزائل حملے نہیں کریں گے۔
رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ جنگ بندی فوری طور پر مؤثر ہو گئی، جس کا مقصد سرد موسم یا بحران کے دوران عام شہریوں کو توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔