آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جمعہ 9 اکتوبر 2026ء کو اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف آواز بلند کی اور مذہبی آزادی مساوات اور عدم امتیاز کے مطالبات پیش کیے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرے کا آغاز دوپہر 12 بجے ویانا کے (Platz der Menschenrechte) سے ہوا۔ احتجاجی ریلی شہر کے مرکزی علاقوں سے گزری، جبکہ منتظمین اور طلبہ نے حجاب پر پابندی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ مظاہرے کے باعث شہر کے بعض مرکزی راستوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔