برطانیہ کے علاقے یارکشائر میں واقع یارکشائر وائلڈ لائف پارک میں شیر کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ساؤتھ یارکشائر پولیس کے مطابق واقعہ ڈونکاسٹر کے قریب قائم وائلڈ لائف پارک میں پیش آیا، پولیس کو برطانوی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 35 منٹ پر واقعے کی اطلاع دی گئی۔
حکام کے مطابق متوفی کے اہلِ خانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات اور حقائق معلوم کرنے کے لیے پولیس اور متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی تعاون کیا جا رہا ہے۔